Naseem minai
Naat
غزل
آقائے دو عالمﷺ کے خزینے سے ملے گا
اللہ جو دے گا وہ مدینے سے ملے گا
ہو مشک کہ عنبر سبھی خوشبوؤں کا رشتہ
سرکار دو عالمﷺ کے پسینے سے ملے گا
تاثیر زباں چومے گی طیبہ میں اسی کی
جو محو دعاؤں میں قرینے سے ملےگا
فرمان الٰہی کا مٹانا نہیں ممکن
قرآن ہر اک دور میں سینے سے ملے گا
منکر ہے جو آقاﷺ کے وسیلے کا اسے بھی
مکے میں بھی مانگے تو مدینے سے ملے گا
موقوف نسیمؔ اہل خرد پہ ہی نہیں ہے
دیوانہ بھی طیبہ میں قرینے سے ملے گا
نسیمؔ مینائ
شاہجہانپور
Gunjan Kamal
20-Sep-2022 11:34 PM
👏👌
Reply
Maria akram khan
16-Sep-2022 02:59 AM
❤️❤️
Reply